رسائی کے لنکس

اوکلاہاما کے وال مارٹ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک


ریاست ٹیکساس کے شہر ال پاسو کے وال مارٹ اسٹور میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 22 افراد کی یادگار پر پھول رکھے جا رہے ہیں۔ 6 اگست 2019
ریاست ٹیکساس کے شہر ال پاسو کے وال مارٹ اسٹور میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 22 افراد کی یادگار پر پھول رکھے جا رہے ہیں۔ 6 اگست 2019

اوکلاہوما میں وال مارٹ کے ایک اسٹور میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔

فائرنگ کا نشانہ بننے والے دو افراد وال مارٹ کی پارکنگ میں اپنی کار میں سوار تھے جبکہ تیسرا شخص پارکنگ لاٹ میں تھا۔

خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اوکلاہاما کے ڈنکین میں واقع وال مارٹ کے اسٹور میں پیش آیا۔

ڈنکین پولیس چیف نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں نے اس فائرنگ کو دیکھا ہو وہ پولیس کو تفصیلات سے آگاہ کریں۔

اس سال اگست میں میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے ایک وال مارٹ اسٹور میں فائرنگ کے اسی طرح کے ایک واقعہ میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ستمبر کے شروع میں وال مارٹ نے کہا تھا کہ وہ ہینڈ گن اور گولیوں کی فروخت بند کر رہا ہے۔ وال مارٹ کی انتظامیہ نے لوگوں سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ وال مارٹ کے اسٹوروں میں ہتھیار کے ساتھ داخل نہ ہوں، چاہے ریاستی قوانین انہیں ہتھیار ساتھ لے کر چلنے کی اجازت ہی کیوں نہ دیتے ہوں۔

XS
SM
MD
LG