رسائی کے لنکس

شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ دبئی میں پی ایس ایل فور کا میلہ سج گیا


پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر
پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر

دو گھنٹے تک جاری رہنے والی افتتاحی تقریب میں دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے فنکاروں اورکرکٹ اسٹارز نے پرفارم کیا۔ آغاز میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کے دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن فور کا میلہ سج گیا۔ تقریب کے وقت اسٹیڈیم جس میں تقریبا 25 ہزار افراد کے بیٹھنےکی گنجائش موجودہے، کھچا کچ بھرا ہو انظر آیا۔

تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی افتتاحی تقریب میں دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے فنکاروں اورکرکٹ اسٹارز نے پرفارم کیا۔ آغاز میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

ترانوں کے بعد کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوا اور پورا اسٹیڈیم رنگوں، روشنیوں اور آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔ آغاز میں سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجا نے ڈائس پر تقریب کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔

تقریب سے پی سی بھی کے چیئرمین احسان مانی نے خطاب کیا اور ایونٹ اور اس میں شریک ٹیموں کا مختصر تعارف پیش کیا۔

افتتاحی تقریب کا ایک منظر
افتتاحی تقریب کا ایک منظر

احسان مانی نے اپنی تقریر میں پاکستان کرکٹ کے فروغ اور حمایت پر دبئی کے حکمران شیخ النہیان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

خطاب کے فوری بعد بینڈز نے مارچ کیا جبکہ روشنیاں نت نئے انداز میں چمکتی اور کرتب دکھاتی رہی جبکہ آتش بازی بھی اس دوران بھی جاری رہی۔

روشنیوں سے ساتھ ساتھ بونی ایم گروپ نے میوزیکل پرفارمنس دی۔ گروپ میں کئی معروف اور شہرت یافتہ سنگرز بھی شامل تھے۔

افتتاحی تقریب میں موجود پاکستانی فینز
افتتاحی تقریب میں موجود پاکستانی فینز

بعد میں آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے ایک ساتھ نامور پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا ’ڈسکو دیوانے‘ پر پرفارم کر کے حاضرین سے خوب داد موصول کی۔

’ جنون گروپ‘ کی طرف سے پیش کی جانے والی موسیقی نے سب کے دل جیت لئے ۔سُر اور لے میں بندھی تانوں نے سب کو عش عش کرنے پر مجبور کر دیا۔

اسی دوران آئمہ بیگ کی پرفارمنس سے بھی لوگ خوب محظوظ ہوئے۔ فواد خان نے پی ایس ایل کا ٹائٹل سانگ گایا اور رنگ جمایا۔ فواد احمد نے پی ایس ایل فور کا آفیشل نغمہ گایا۔

افتتاحی تقریب کے کچھ ہی دیر بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پچھلے سیزن میں سب سے آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی اور شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں۔

لیگ کا افتتاحی میچ 10.45کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور آخری نمبر پر رہنے والی لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG