رسائی کے لنکس

آئیووا کاکس: سخت مقابلے میں رومنی کی فتح


مٹ رومنی
مٹ رومنی

ریاست میسا چوسٹس کے سابق گورنر مٹ رومنی نے آئیووا سے ریپبلکن پارٹی کے کاکسس کا انتخاب جیت لیا ہے۔ انھیں اپنے مدمقابل رک سنٹورم سے بہت کم فرق سے فتح حاصل ہوئی ۔

نومبر 2012ء میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کے لیے یہ پہلا مقابلہ تھا۔

پارٹی کے ایک عہدیدار نے بدھ کو اعلان کیا کہ رومنی نے سنٹورم پر صرف آٹھ ووٹوں سے برتری حاصل کی جو کہ ریاست آئیووا میں کاکسسز انتخابات کی تاریخ میں قریب ترین مقابلہ تھا۔ رومنی کو 30015 جب کہ سنٹورم کو 30007 ووٹ ملے۔

تاریخی اعتبار سے 'آئیووا کاکس' کے رائے دہندگان کے منتخب کردہ ہردو جماعت - ڈیموکریٹ اور ری پبلکن - کے امیدواران آگے چل کر اپنی جماعتوں کی نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام ہوتے آئے ہیں۔

ری پبلکن کے انتخابی امیدوار کی نامزدگی کا دوسرا مرحلہ نیو ہیمپشائر میں ہوگا جہاں 10 جنوری کو ووٹنگ ہوگی۔

لیکن اس کے باوجود چونکہ امریکی صدارتی انتخاب کے لیے امیدوران کے چناؤ کے مرحلے کا آغاز ریاست آئیووا سے ہوتا ہے لہذا اسے خاصی اہمیت دی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG