رسائی کے لنکس

اورکزئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری


اورکزئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری
اورکزئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری

قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے کم ازکم 15 جنگجو ہلاک اور اُن کے زیر استعمال ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

آزاد ذرائع سے اس واقعہ اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کیوں کہ شورش زدہ اس علاقے تک میڈیا کی رسائی ممکن نہیں۔

گذشتہ مہینے کے آخری ہفتے میں فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل نے بتایاتھا کہ اورکزئی ایجنسی کے 90 فیصد حصے پر سکیورٹی فورسز کا کنٹرول ہے جس کے بعد اس قبائلی علاقے سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں نے اپنے گھروں کوواپس لوٹناشروع کردیا۔

رواں سال کے آغاز میں اورکزئی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا جس میں حکام کے مطابق اب تک ساڑھے چھ سو سے زائدعسکریت پسند ہلاک اور دو سوسے زائد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG