رسائی کے لنکس

اورکزئی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 جنگجو ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

سکیورٹی فورسز نے لوئر اورکزئی کے علاقے گواگ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس سے جنگجوؤں کے دو مشتبہ ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں جمعہ کو سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ شدت پسند مارے گئے۔

حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لوئر اورکزئی کے علاقے گواگ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس سے جنگجوؤں کے دو مشتبہ ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے ’سرچ آپریشن‘ بھی جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں 25 جنگجو مارے گئے تھے۔ لڑائی میں پانچ فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG