رسائی کے لنکس

سمندر پار پاکستانیوں نے گزشتہ مالیاتی سال میں 21.84 ارب ڈالر پاکستان بھیجے


پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2018-19 میں 21 ارب 84 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی ترسیلات واپس وطن بھیجیں۔ جو کہ اس سے پہلے کے مالی سال کے مطابق 9.68 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2017-18 میں ترسیلات 19 ارب 91 کروڑ 35 لاکھ تھیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صرف جون 2019 میں بھیجی گئی ترسیلات ایک ارب 65 کروڑ سے زیادہ ہیں، جو مئی 2019 کے مقابلے میں 28.72 فیصد کم ہیں لیکن جون 2018 کے مقابلے میں 1.40 فی صد زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق جون 2019 میں سعودی عرب سے 334 میلین امریکی ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 356.03 میلین امریکی ڈالر، امریکہ سے 276.76 میلین امریکی ڈالر، برطانیہ سے 268.97 میلین امریکی ڈالر، خلیج تعاون تنظیم کے ملکوں (جن میں بحرین، کویت، قطر اور عمان شامل ہیں) سے 163.46 میلین امریکی ڈالر اور یورپی یونین کے ملکوں سے 52.49 میلین امریکی ڈالر رہیں۔

ادھر جون 2019 میں ملائیشیا، ناروے، سوٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے بھیجی گئی ترسیلات 198.81 میلین امریکی ڈالر تھیں، جبکہ جون 2018 میں یہ ترسیلات مجموعی طور پر 199.47 میلین امریکی ڈالر مالیت کی تھیں۔

پاکستانیوٕں کی ایک بڑی تعداد بیرون ملکوں میں آباد ہے جو کہ ملک میں رہنے والے اپنے عزیزوں کو غیرملکی زرِمبادلہ بیجتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG