رسائی کے لنکس

پاکستان میں 100 سال سے زائد عمر کے 3844 ووٹر

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

الیکشن کمیشن کے مطابق ان میں سے 1992 خواتین جب کہ 1852 مرد ہیں اور ملک میں درج شدہ کل ووٹروں میں سے ایک سو سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد محض 0.005 فیصد ہے۔

پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے لیے تیار کی گئی کمپوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کے مطابق ملک میں ایک سو سال سے زائد عمر کے ووٹروں کی تعداد 3844 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ان میں سے 1992 خواتین جب کہ 1852 مرد ہیں اور ملک میں درج شدہ کل ووٹروں میں سے ایک سو سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد محض 0.005 فیصد ہے۔

کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سو سال سے زائد عمر کے سب سے زیادہ افراد پنجاب میں آباد ہیں جن کی تعداد 2524 ہے جب کہ بلوچستان میں 263 مرد و خواتین ووٹر مقیم ہیں۔

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں 16، وفاقی دارالحکومت میں 18، صوبہ خیبر پختونخواہ میں 350 جب کہ صوبہ سندھ میں 100 سال سے زائد عمر کے ووٹروں کی تعداد 673 ہے۔

11 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG