رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستانی مصنوعات کی نمائش، تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور


افغانستان اور پاکستان ہر سال 20 لاکھ ڈالر کی تجارت کرتے ہیں۔ کابل میں پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے

افغانستان کی وزارتِ تجارت کے عہدیداروں کا کہنا ہےکہ ’’پاکستان اور افغانستان کے سیاسی تعلقات دونوں ملکوں کی تجارت کے فروغ پر اثرانداز ہوتے ہیں‘‘۔

کابل میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش ہوئی جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف مصنوعات کی فروخت بڑھی ہے، جب کہ رواں سال تجارت کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

افغانستان اور پاکستان ہر سال 20 لاکھ ڈالر کی تجارت کرتے ہیں۔

کابل میں پاکستانی سفیر، سید ابرار حسین کا کہنا ہے کہ ’’دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے‘‘۔

پاکستان کی مصنوعات کی یہ نمائش ایسے وقت ہو رہی ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی صورت حال کافی عرصے سےناخوشگوار رہی ہے، جب کہ عام طور پر، پاکستانی مصنوعات کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔

افغانستان کے معاون وزیر برائے تجارت، مزمل شنواری نے کہا ہے کہ اس نمائش میں پاکستان کی مختلف مصنوعات کے40 اسٹال لگائے گئے ہیں۔

تاہم ،افغان چیمبر آف کامرس کے مطابق، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ چیمبر کے نائب سربراہ، خان جان الکوزی نے کہا ہے کہ افغانستان کی بازار میں45 فی صد مصنوعات پاکستانی ہیں۔

XS
SM
MD
LG