رسائی کے لنکس

logo-print

حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہفتہ کی صُبح پولیس کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس سے کم از کم ایک اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

کئی گاڑیوں پر مشتمل پولیس کا قافلہ مردان سے قیدیوں کو لے کر آرہا تھا جب جی ٹی روڈ پر تھانہ گلبہار کے قریب اُسے سڑک میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔

زخمیوں میں قیدی اور راہگیر بھی شامل ہیں اوراسپتال ذرائع نے پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔

دھماکے سے کم از کم دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

آپ کی رائے

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG