رسائی کے لنکس

کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے امریکی امداد


کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے امریکی امداد
کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے امریکی امداد

پاکستان میں کپاس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے امریکہ نے نوے لاکھ ڈالر کی رقم مختص کر رکھی ہے جو 2010ء سے 2012ء کے دوران تین سالانہ اقساط میں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر خوراک میر اسرار اللہ زہری نے رواں ہفتے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ایک تحریری بیان میں اس منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کپاس کی پیدواری صلاحیت میں اضافہ پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کا حصہ ہے اور اس کی نشاندہی اُن ترجیحی شعبوں میں کی گئی ہے جس کے لیے امریکی سرمایہ کاری درکار ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت امریکہ کا ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی، یو ایس ایڈ (کپاس کے پتہ مروڑ وائرس ) کو تلف کرنے کے ایک تحقیقی منصوبے پر کام کرے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ (پتہ مروڑ )وائرس کوتلف کرنا ایک طویل عمل ہے جس کے لیے خاطر خواہ سرمایہ کاری درکار ہے ۔

وفاقی وزیر نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ یوایس ایڈ کی جانب سے (پتہ مروڑ وائرس) کے خاتمے کے لیے کی جانے والی تحقیقاتی کوششوں کے مثبت نتائج برآمدہوں گے اور مستقبل میں کپاس کی پیدواری صلاحیت میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں درکار ہیں ۔

وزرارت خوراک کی جانب سے تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس تحقیقاتی کام کے لیے امریکی سائنسدان برائن شیفلراس پروگرام میں امریکہ کی طرف سے مرکزی شخص ہوں گے جو پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

XS
SM
MD
LG