رسائی کے لنکس

لاہور فیکٹری حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 11


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اہلِ علاقہ کی شکایت پر حکام کی جانب سے فیکٹری کو تین بار بند کیا جاچکا تھا لیکن اس کے باوجود یہاں غیر قانونی طور پر کام جاری تھا۔

پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں پیر کی صبح منہدم ہونے والی ایک دوا ساز فیکٹری کے ملبے سے اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ امدادی اہلکار اب بھی ملبے تلے دبے درجنوں افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فیکٹری کی تین منزلہ عمارت بوائلر کے پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زمین بوس ہو گئی تھی۔ حکام کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 60 کے لگ بھگ افراد موجود تھے جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

حکام اور امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اب تک ملبے سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 13 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں جن کی زندگی بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رہائشی علاقے میں واقع اس فیکٹری میں جانوروں کی ادویات تیار کی جاتی تھیں۔ اہلِ علاقہ کی شکایت پر حکام کی جانب سے فیکٹری کو تین بار بند کیا جاچکا تھا لیکن اس کے باوجود یہاں غیر قانونی طور پر کام جاری تھا۔

امدادی کاموں میں مصروف کارکنوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری ایک گنجان آباد علاقے میں واقع ہے اور تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG