رسائی کے لنکس

کرزئی کے دورے سے تعلقات آگے بڑھیں گے: عبد الباسط


پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان، عبد الباسط خان کا کہنا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کے بدھ سے شروع ہونے والے دو روزہ دورے کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات میں مزید پیش رفت ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے دورے میں صدر کرزئی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ پچھلے دو برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے مابین سیاسی اعتماد میں فروغ، تجارتی و اقتصادی تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور افغان امن کونسل کے قیام اور مفاہمتی عمل کا آغاز کرنا قابلِ ذکر اقدامات ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ تعلقات میں فروغ دونوں ممالک کے عین مفاد میں ہے۔

بھارتی کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتِ حال کے بارے سوال پر ترجمان نے کہا کہ واقع یہ ہے کہ کشمیر ی عوام اپنا حقِ خودارادیت چاہتے ہیں، جِس کا، اُن کے بقول، بھارت ماضی میں اُن کے ساتھ وعدہ کر چکا ہے۔

دوسری طرف، اُنھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے پاکستان و بھارت کے درمیان بھی حالات کشیدہ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن اُس وقت تک نہیں آسکتا جب تک جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہو۔

پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کا شہناز نفیس کے ساتھ مکمل انٹرویو:

XS
SM
MD
LG