رسائی کے لنکس

اعزاز احمد چوہدری امریکہ میں پاکستان کے سفیر مقرر


اعزاز احمد چوہدری (فائل فوٹو)

دفتر خارجہ سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ واشنگٹن میں باضابطہ طور پر بطور پاکستان کے سفیر کے اپنی نئی ذمہ داریاں سنھبالیں گے۔

پاکستان نے ملک کے ایک اعلیٰ سفارت کار اعزاز احمد چوہدری کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ واشنگٹن میں باضابطہ طور پر بطور پاکستان کے سفیر کے اپنی نئی ذمہ داریاں سنھبالیں گے۔

اعزاز احمد چوہدری اس وقت پاکستان کے خارجہ سیکرٹری کے طور پر فرائض اںجام دے رہے ہیں۔

قبل ازیں وہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اعزاز احمد چوہدری ملک اور بیرون ملک کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ گزشتہ 36 سال سے پاکستان کے وزارت خارجہ میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔

وزارت خارجہ میں اپنی تعیناتی کے دوران وہ تخفیف اسلحہ کے اُمور کے ایڈیشنل سیکرٹری اور جنوبی ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر کے طور بھی کام کر چکے ہیں، وہ ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ تہمینہ جنجوعہ کو وزارت خارجہ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، وہ ملک کی تاریخ کی پہلی خاتون ہیں جو یہ منصب سنبھالیں گی۔

XS
SM
MD
LG