رسائی کے لنکس

logo-print

سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں حفیظ اور عمر گل شامل


فائل فوٹو

مصباح الحق بدستور ٹیم کے کپتان ہیں جب کہ محمد حفیظ اور عمر گل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف 31 دسمبر سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ٹیم میں محمد حفیظ اور عمر گل کی واپسی ہوئی ہے۔

مصباح الحق بدستور ٹیم کے کپتان ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑی میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، خرم منظور، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، یونس خان، عدنان اکمل، جنید خان، سعید اجمل، عبدالرحمن، عمر گل، راحت علی اور محمد طلحہ شامل ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 31 دسمبر کو ابوظہبی دوسرا آٹھ جنوری کو دبئی اور آخری ٹیسٹ کرکٹ میچ 16 جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز میں پاکستان نے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں فتح حاصل کر رکھی ہے جب کہ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر رہی تھی۔
XS
SM
MD
LG