رسائی کے لنکس

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کا اعلان کردیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پانچ ہفتوں پر مشتمل دورے کا آغاز اگلے سال 30 جولائی سے شروع ہوگا اور دو ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی آخری سیریز ہوگی۔ اس کے بعد وہ اکتوبر سے جنوری کے درمیان سری لنکا اور بنگلہ دیش کی میزبانی کرے گا جبکہ اسی دوران اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستان ٹیم کے لیے اکتوبر 2020 میں آسڑیلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیاری کا سنہری موقع ہوگا۔

پاکستان کے دورہ انگلینڈ کا آغاز لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ سے ہوگا جہاں اس سے قبل وہ 2016 اور 2018 میں دو میچز کھیل چکا ہے۔ پاکستان نے پہلا میچ 75 رنز سے جبکہ دوسرا نو وکٹوں سے جیتا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان 2016 سے اب تک ہر سال انگلینڈ کا دورہ کرتا آیا ہے جبکہ اگلے سال ہونے والا رواں دہائی کا چوتھا دورہ ہوگا جس کا شیڈول درج ذیل ہے:

ٹیسٹ سیریز:

پہلا ٹیسٹ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 کے درمیان لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 اگست اولڈ ٹریفورڈ، تیسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی میچز:

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اگست کو لیڈز میں، دوسرا 31 اگست کو کارڈف اور سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دو ستمبر کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG