رسائی کے لنکس

جنرل قمر باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ


لائن آف کنٹرول پر فوجیون سے خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا کوئی طریقہ نہیں

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پیر کو پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجیوں سے ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' سے جاری ایک بیان کے مطابق اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا کوئی طریقہ نہیں۔

اُنھیں اس موقع پر ایل او سی پر فائرنگ کے تبادلے کے واقعات اور سکیورٹی کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003ء میں لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا معاہدہ طے پایا تھا، لیکن کشمیر کو تقسیم کرنے والی ایل او سی پر گزشتہ لگ بھگ دو سال سے صورت حال کشیدہ ہے اور وقفے وقفے سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ و گولہ باری کے تبادلہ ہوتا آیا ہے۔

دونوں ہی ملک ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

ان واقعات سے دونوں ہی جانب نہ صرف سکیورٹی فورسز کے اہلکار بلکہ عام شہری بھی مارے گئے ہیں جب کہ کشیدگی بڑھنے کے بعد ایل او سی کے قریب علاقوں سے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی بھی کرنا پڑی ہے۔

XS
SM
MD
LG