رسائی کے لنکس

ارشد ندیم کی جیولن تھرو سے کامن ویلتھ گیمز میں نیا ریکارڈ، پاکستان میں بھرپور جشن


ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر کے نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کیا بلکہ کامن ویلتھ گیمز  میں پاکستان کی جانب سے سب سے طویل تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ 
ارشد ندیم نے 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر کے نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کیا بلکہ کامن ویلتھ گیمز  میں پاکستان کی جانب سے سب سے طویل تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ 

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو (ںیزہ پھینکنے کے مقابلے) میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

ارشد ندیم سب سے طویل تھرو پھینکنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے اور ایشیا کے دوسرے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ ان کی کامیابی پر پاکستان کی حکومتی شخصیات اور کھیلوں سے وابستہ اسٹارز مبارک بادیں دے رہے ہیں۔

برطانيه کے شہر برمنگھم میں اتوار کو جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے۔ انہوں نے پانچویں راؤنڈ میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر کے نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کیا بلکہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی جانب سے سب سے طویل تھرو کر کے نیا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔

ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کی جو اُن کے کریئر کی بہترین تھرو تھی۔ اس سے قبل ان کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔

ارشد کی دوسری باری ضائع ہوگئی جب کہ اس دوران بھی وہ 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرِفہرست رہے۔

ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کرتے ہوئے 88 میٹر کی تھرو کی۔ یہ جیولن تھرو میں کسی بھی پاکستانی کی سب سے بڑی تھرو تھی جب کہ چوتھی باری میں انہوں نے 85.09 میٹر کی تھرو کی۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی تھرو کی جس کے ساتھ وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے اور دوسرے ایشیائی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ تائیوان کے چاوسن چینگ نے 1993 میں 91.36 میٹر کی تھرو کی تھی۔

ارشد ندیم کی کامیابی کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد دو ہو گئی ہے۔اس سے قبل ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں نوح دستگیر بٹ نے بھی سونے کا تمغہ جیتاتھا۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے اب تک مجموعی طور پرسونے کے دو، چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے جیت لیے ہیں۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر صدرِ پاکستان کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ "آپ قوم کا فخر ہیں۔"

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ارشد ندیم کو مبار ک باد پیش کی اور کہا کہ "ارشد قوم کا فخر اور قومی ہیرو ہیں۔"

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ "جسم ٹوٹا ہوا تھا پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی۔ کامن ویلتھ گیمز میں ایک اور میڈل لانے پر سلام پیش کرتے ہیں۔"

XS
SM
MD
LG