رسائی کے لنکس

تیسرا ٹی20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 94 رنز سے ہرادیا


تین ٹی20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 94 رنز سے عبرت ناک شکست دیدی ہے۔ پاکستان پہلے ہی سیریز 1-2 سے جیت چکا ہے۔

تین ٹی20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 94 رنز سے عبرت ناک شکست دیدی ہے۔ پاکستان پہلے ہی سیریز 1-2 سے جیت چکا ہے۔

دبئی میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر کینگروز نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے 111 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ وارنر 59 جب کہ واٹسن 47 رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔

جواباً 169 رنز کے ہدف کے تعاقب پاکستان کی پوری ٹیم صرف 74 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ جاسکے۔ ناصر جمشید 17 اور یاسر عرفات 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو میچ کا جب کہ پاکستان کے سعید اجمل کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ابتدائی دونوں میچ جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔ لیکن آج کی شکست کے بعد قومی ٹیم 'آئی سی سی'کی ٹی20 رینکنگ میں چوتھے درجے سے پھسل کر چھٹے نمبر پر آگئی ہے جب کہ آسٹریلیا ایک درجہ بہتری کے بعد 10ویں سے نویں نمبر پر آگیا ہے۔
XS
SM
MD
LG