رسائی کے لنکس

باجوڑ: بم دھماکے میں 9 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دھماکا تحصیل سلارزئی کے مرکزی پشت بازار میں ہوا اور دھماکے سے چھ دکانیں منہدم ہو گئیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں جمعرات کی صبح بم دھماکے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اور باجوڑ کے مرکزی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی انتظامیہ کے عہدے داروں کے مطابق یہ دھماکا تحصیل سلارزئی کے مرکزی پشت بازار میں ہوا اور دھماکے سے چھ دکانیں منہدم ہو گئیں۔

جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت بازار میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

حکام کا ماننا ہے کہ بارودی مواد کسی طرح کے سامان میں چھپا کر رکھا گیا تھا اور جیسے ہی وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی تو اس میں دھماکا کردیا گیا۔

تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن مقامی افراد باور کرتے ہیں ہیں کہ اس میں طالبان شدت پسند ملوث ہیں۔ سالارزئی کے مقامی قبائلیوں نے طالبان کے خلاف پہلے ہی ایک لشکر تشکیل دے رکھا ہے۔

حالیہ مہینوں میں ایک بار پھر صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں اور قبائلی پٹی میں پرتشدد واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
XS
SM
MD
LG