رسائی کے لنکس

پاکستان: جنازے پر خودکش بم حملے میں 13 افراد ہلاک


پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی صوبہ خیبر پختون خواہ میں ایک جنازے کے دوران خودکش بم دھماکے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

پشاور پولیس اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں اُس وقت ہوا جب ماما خیل نامی قصبے کے قبرستان میں گزشتہ شب قتل کی گئی ایک خاتون کی تدفین کی جا رہی تھی۔

زخمیوں کو پشاور کے مرکزی لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی عملے نے بعض کی حالت تشویش ناک بتاتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر خوش دل خان بھی جنازے میں شریک تھے جو اطلاعات کے مطابق دھماکے میں محفوظ رہے۔

XS
SM
MD
LG