رسائی کے لنکس

پشاور: کار بم دھماکے میں 12 ہلاک


پشاور: کار بم دھماکے میں 12 ہلاک
پشاور: کار بم دھماکے میں 12 ہلاک

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اس دھماکے میں لگ بھگ 45 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ریموٹ کنڑول بم دھماکا تھا۔

پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع بس اڈے میں جمعرات کو ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 12افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے 15 سے زائد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بم ڈسپوزل کے اسٹنٹ انسپکٹر جنرل شفقت ملک نے جائے وقوع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب تھا۔ ’’ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میں 45 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا‘‘۔

شفقت ملک نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ دھماکا ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔

حکام کے مطابق اس اڈے سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع بشمول قبائلی علاقوں میں مسافر گاڑیاں جاتی ہیں اور جس وقت یہ دھماکا ہوا وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

XS
SM
MD
LG