رسائی کے لنکس

کوچ وقار یونس کا مستعفی ہونے کا اعلان


کوچ وقار یونس کا مستعفی ہونے کا اعلان
کوچ وقار یونس کا مستعفی ہونے کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا حالیہ دورہ زمبابوے ان کا بحیثیت کوچ آخری دورہ ہوگا۔

ہفتہ کو لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ذاتی اور طبی وجوہات کی بنیاد پر مستعفی ہورہے ہیں اور کرکٹ بور ڈ نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ٹیم یا بورڈ سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

کوچ وقار یونس کا مستعفی ہونے کا اعلان
کوچ وقار یونس کا مستعفی ہونے کا اعلان

39سالہ وقار یونس نے 2010ء میں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی اور اس دوران ٹیم کو بہت سے بحرانوں کا سامنا بھی کرنا پڑاجس میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے پر تین اہم کھلاڑیوں پر پابندی بھی شامل ہے۔ تاہم ان کی زیر تربیت پاکستانی ٹیم رواں سال کرکٹ کے عالمی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ وقار یونس کے کنٹریکٹ کی معیاد 2012میں ختم ہونا تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے زمبابوے کے دورے پر روانہ ہورہی ہے جہاں وہ ایک ٹیسٹ ، تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

XS
SM
MD
LG