رسائی کے لنکس

پشاور کے قریب بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک


بعض افراد نے نقل و حمل کے روایتی انداز کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔
بعض افراد نے نقل و حمل کے روایتی انداز کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں اتوار کی صبح ایک بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور 11 رخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹائم بم کا دھماکا مرکزی بازار میں ایک ویگن اڈے پر کھڑی ایک مسافر گاڑی میں ہوا۔ اس اڈے سے گاڑیاں قریبی علاقے کلا خیل جاتی ہیں۔

دھماکے سے اڈے میں موجود متعدد مسافر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

عسکریت پسند ماضی میں تواتر سے پشاور کو اپنی دہشت گرد کارروائیوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور اُنھوں نے گذشتہ ماہ شہر میں امریکی کونسل خانے کی دو گاڑیوں پر بھی ایک کار بم حملہ کیا تھا۔

دو مئی کو ایبٹ آباد میں امریکی اسپیشل فورسز کے خفیہ آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد طالبان جنگجوؤں نے انتقامی حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے اور وہ چارسدہ میں نیم فوجی فورس ’فرنٹیئر کانسٹبلری‘ اور کراچی میں پاک بحریہ کی ایوی ایشن بیس پی این ایس مہران کو بھی مہلک حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں، جب کہ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں بھرپور فوجی آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے امریکہ کی طرف سے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG