رسائی کے لنکس

پشاور کے مضافاتی علاقے میں دھماکا، چار ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں جمعرات کی صبح بم دھماکے میں کم ازکم چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام اور مقامی آبادی کے مطابق بم سڑک کے کنارے کچرے کے ڈھیر میں چھپایا گیا تھا اور اس ریموٹ کنڑول بم دھماکے کی زد میں ایک گاڑی بھی آئی جو خیبر ایجنسی کے علاقے کالا خیل جا رہی تھی ۔ زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں متنی امن کمیٹی کے ارکان سوار تھے۔

گذشتہ اتوار کو بھی متنی بازار میں کالاخیل جانے والی ایک مسافر گاڑی میں بم دھماکے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عسکریت پسند ماضی میں متنی کے علاقے میں ایسے حملے کرتے آئے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG