رسائی کے لنکس

نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کی باجوڑ اور مہمند واپسی


2013年1月8日澳大利亞新南威爾士州紐梅瑞拉村庄後山坡的山火濃煙冒起。
2013年1月8日澳大利亞新南威爾士州紐梅瑞拉村庄後山坡的山火濃煙冒起。

وفاق کے زیر انتظام سات میں سے چھ قبائلی علاقوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جب کہ حالیہ دنوں میں اعلیٰ فوجی حکام نے بیشتر علاقوں سے جنگجوؤں کا صفایا کرنے کے اعلانات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان علاقوں میں سلامتی کی صورت حال میں بہتری کے بعد یہاں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی جاری ہے اور زندگی تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔

ان دعوؤں کی تصدیق اقوام متحدہ کے اس بیان سے بھی ہوتی ہے کہ حالیہ ہفتوں میں بڑی تعداد میں قبائلی خاندان جلوزئی کیمپ سے باجوڑ اور مہمند گئے ہیں۔

عالمی تنظیم کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ عہدے دار ٹِم اروِن نے بدھ کو وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران جلوزئی کیمپ سے تقریباً 42 ہزار افراد باجوڑ اور اس سے متصل مہمند ایجنسی کے کچھ علاقوں میں اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔ جلوزئی پاکستان میں پناگزینوں کے لیے قائم بڑے کیمپوں میں سے ایک ہے۔

عالمی تنظیم کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی مکمل طور پر رضاکارانہ تھی اور کسی شخص کو بھی کیمپ چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا گیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ اہل خانہ کے ساتھ جلوزئی کیمپ چھوڑنے سے پہلے کئی افراد نے اپنے علاقوں کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورت حال کے بارے میں تسلی کرنے اور سرکاری یقین دہانی کی بنیاد پر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

ٹِم اروِن
ٹِم اروِن

ٹِم اروِن کا کہنا تھا کہ جلوزئی کیمپ میں جن افراد سے اُن کی بات چیت ہوئی اُنھوں نے بتایا کہ امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے بعد وہ اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں انتہائی پرامید تھے۔

یو این ایچ سی آر نے جلوزئی کیمپ چھوڑنے والوں کو اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے ذرائع آمدورفت کے علاوہ روز مرہ استعمال میں آنے والی گھریلو اشیاء بھی فراہم کیں، جب کہ جن خاندانوں کے مکانات سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اُن کو خیمے بھی دیے گئے۔

ٹِم اروِن کا کہنا تھا کہ اب جلوزئی میں لگ بھگ 26 ہزار افراد موجود ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے ہے جہاں حالیہ مہینوں میں ناصرف فوجی آپریشن میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے بلکہ سرکاری اور دیگر اہداف پر شدت پسندوں کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG