رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک


مدھر دھن پر صدر اوباما کا رقص
مدھر دھن پر صدر اوباما کا رقص

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں منگل کو مبینہ امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 7 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

افغان سرحد سے ملحقہ اس علاقے کے انتظامی مرکز میران شاہ کے قریب طلوع آفتاب سے کچھ دیر قبل ایک مکان پر بغیر پائلٹ والے جاسوس طیارے سے کئی میزائل داغے گئے اور اس واقعہ میں متعدد زخمی بھی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق مرنےوالوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جن کا تعلق القاعدہ سے تھا۔ تاہم ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو وزیرستان کے علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں اس لیے آزاد ذرائع سے ڈرون حملے کی تفصیلات کی تصدیق تقریباً ناممکن ہے۔

شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملوں میں اضافے اور گزشتہ دنوں علاقے میں پاکستانی فوج کی مبینہ جنگجوؤں کے خلاف ایک جوابی کارروائی کے بعد اس علاقے میں پاکستانی طالبان کمانڈرحافظ گل بہادر نے فروری 2008ء میں قبائلی جرگے کے توسط سے کیا گیا امن معاہدہ توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

حافظ گل بہادر کے جنگجو زیادہ تر دتہ خیل اور اس سے کا آس پاس کے علاقوں میں موجود ہیں اور ان کی کارروائیوں کا ہدف سرحد پار افغانستان میں تعینات امریکہ کی زیر قیادت غیر ملکی افواج ہیں۔

پاکستانی حکام سے کیے گئے امن معاہدے کے تحت حافظ گل بہادر نے علاقے میں تعینات پاکستانی افواج پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی تھی جبکہ کے سکیورٹی فورسز جواب میں شمالی وزیرستان میں قائم چیک پوسٹوں سے گزرنے والے عسکریت پسندوں کو تلاشی کے لیے نہیں روکتے۔

XS
SM
MD
LG