رسائی کے لنکس

کرونا وائرس: پاکستان میں 6 فی صد مریض صحت یاب، ایک فی صد کی موت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 2880 ہو گئی جب کہ وبا سے ہلاکتیں 45 تک پہنچ گئی ہیں۔

کرونا وائرس کے حوالے سے سرکاری اعداد و شمار کی ویب سائٹ 'کویڈ' کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 172 نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2880 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد پنجاب میں ہے جن کی تعداد 1163 ہے۔

پاکستان میں آباد کے لحاظ سے پنجاب کے بعد دوسرئ بڑے صوبے سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 864 ہے۔

خیبر پختونخوا میں 372 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ گلگت بلتستان میں 206 متاثر افراد سامنے آئے ہیں۔ بلوچستان میں حکومت نے 185 کیسز بتائے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 78 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 12 افراد میں وائس کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پہلا کیس فروری کے آخر میں سامنے آیا تھا جس کی تصدیق مارچ کے آغاز میں کی گئی تھی۔

کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی حکومت نے اقدامات تیز کرتے ہوئے مختلف پابندیاں عائد کرنا شروع کیں جس کے تحت سب سے پہلے سندھ میں پہلے جزوی اور پھر مکمل لاک ڈاؤن سامنے آئے۔

سندھ کے بعد باقی صوبوں نے بھی پابندیاں عائد کرنا شروع کیں۔ اس وقت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سخت پابندیاں عائد ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ نہ ہوا اور اس کا خاتمہ جلد از جلد کیا جا سکے۔

پاکستان میں وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اب تک سندھ میں سامنے آئی ہیں جن کی تعداد 15 ہے جب کہ پنجاب کیسز کے لحاظ سے آگے ہے تاہم وہاں 12 افراد کی موت ہوئی ہے۔

دوسرے نمبر پر زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہے جہاں حکومت نے 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور وفاقی دارالحکومت ایسے علاقے ہیں جہاں ابھی تک کوئی موت نہیں ہوئی۔ تاہم بلوچستان میں ایک جب کہ گلگت بلتستان میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک جانب جہاں وائرس سے لوگوں کی اموات سامنے آئی ہیں وہیں حفاظتی انتظامات اور علاج سے بڑی تعداد میں لوگ صحت مند بھی ہوئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 85 افراد وبا سے صحت مند ہوئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 30 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں 25 افراد میں وبا ختم ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ بلوچستان میں 17، گلگت بلتستان میں 9، اسلام آباد میں 3 اور کشمیر میں ایک شخص صحت یاب ہوئے۔

XS
SM
MD
LG