رسائی کے لنکس

لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی


لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی
لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی نامزدگی

سپریم جوڈیشل کمیشن نے ہفتے کو چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں جسٹس اعجاز چودھری کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس آئندہ ماہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔

اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے لیے قائم کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ہیں اور کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ نام اب توثیق کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کا ایک نیا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور اس کے خلاف سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ اپنے عبوری فیصلے میں اس معاملے کو نظر ثانی کے لیے دوبارہ پارلیمنٹ میں بھیج دیا تھا۔

سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت قائم جوڈیشل کونسل کے بارے میں جن خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا وہ غلط ثابت ہو گئے ہیں اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی آئندہ دنوں میں خالی ہونے والی نشست کے لیے نئے جج کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG