رسائی کے لنکس

سی این جی کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ محفوظ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ایندھن کی فی کلو قمیت 61 روپے سے بڑھا کر 73 روپے مقرر کی جائے۔

پاکستان کی سپریم کورٹ میں سی این جی کی قیمتوں کے حوالے سے مقدمے میں دلائل مکمل ہو گئے ہیں جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

توقع ہے کہ اس فیصلے کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔ ملک میں سی این جی کی قیمتوں کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے کیوں کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے بعد اس متبادل ایندھن کی قیمت میں نمایاں کمی کے اعلان کے بعد سی این جی اسٹیشنز کے مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا۔

اس سے قبل مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے ملک میں پیٹرولیم اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے ’اوگرا‘ کو گاڑیوں میں بطور ایندھن استعمال ہونے والی گیس ’سی این جی‘ کی موجودہ قیمتوں میں اضافے سے روک دیا تھا۔

سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ایندھن کی فی کلو قیمت 61 روپے سے بڑھا کر 73 روپے مقرر کی جائے۔
XS
SM
MD
LG