رسائی کے لنکس

’جنوبی ایشیائی ہجوم کے سامنے کھیل کا اپنا ہی مزا‘


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنے کی کمی کو محسوس کرتے ہیں لیکن اُن کے لیے جنوبی ایشیاء کے شائقین کے سامنے عالمی کپ میں کارکردگی دکھانے میں بھی مزا ہے۔

جمعرات کو ڈھاکہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ”بنگلہ دیش اور برصغیر کے باقی ملکوں میں کرکٹ میچ کھیلتے وقت ایسا ہی لگتا ہے جیسے وہ اپنے وطن میں کھیل رہے ہوں“۔

مارچ 2009 ء میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سلامتی کے خدشات کے پیش نظرپاکستان کو عالمی کپ 2011ء کے 14 میچوں کی میزبانی سے محروم کردیا تھا۔

لیکن اس ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اُس کا حصہ دیا جائے گا۔

سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں کوئی بین الاقوامی میچ منعقد نہیں کیا جاسکا ہے۔

پاکستان اپنا آخری پریکٹیس میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG