رسائی کے لنکس

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب نہیں لڑوں گا: نجم سیٹھی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نجم سیٹھی نے پیر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ کرکٹ بورڈ کے نئے عبوری چیئرمین کی تقرری تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بورڈ کے آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

نجم سیٹھی نے پیر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ کرکٹ بورڈ کے نئے عبوری چیئرمین کی تقرری تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی سے متعلق جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیر کو پیش ہو کر نجم سیٹھی نے بتایا کہ وزیراعظم نے اُنھیں بورڈ کی مینیجمنٹ کمیٹی کا رکن مقرر کیا ہے اس لیے وہ چیئرمین کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’’میں نے وہاں عدالت می کھڑے ہو کر یہ کہا ہے کہ یہ جو الیکشن آ رہی ہے، چیرمین کی، میں بورڈ میں بیھٹوں گا مگر چیئرمین کے الیکشن کے لیے کھڑا نہیں ہوں گا۔‘‘

نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ سے متعلق اُن کے کبھی بھی طویل المدت مفادات نہیں رہے۔

’’جب میں پہلے آیا تھا تو آپ مجھ سے پوچھتے تھے کہ آپ الیکشن لڑیں گا کہ نہیں لڑیں گے تو میں آپ سے کہتا تھا کہ دیکھیں گے جب وقت آئے گا۔۔۔۔ اگر میں آپ سے کہتا کہ نہیں میرا الیکشن میں کھڑا ہونے کا کوئی ادارہ نہیں تو اس وقت میرا اختیار نہں ہونا تھا، کسی نے میری بات نہیں سننی تھی آج کیوں کہ یہ ختم ہونے جا رہا ہے اس لیے آج عدالت میں کھڑے ہو کر یہ کہہ دیا ہے کہ میرا پہلے بھی کوئی طویل المدت مفاد نہیں تھا اور اب بھی نہیں اور میں بورڈ کا عام ممبر رہ کر کام کروں گا۔‘‘

سماعت کے دوران دو رکنی بینچ میں شامل جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدلیہ کرکٹ بورڈ کے انتظامی معامالات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی تاہم عدال یہ ضرور چاہے گی کہ چیئرمین کی تعیناتی میرٹ مطابق ہو۔

حالیہ مہینوں میں نجم سیٹھی اور سابق چیئرمین ذکا اشرف کے درمیان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کے لیے 'رسہ کشی' کو مبصرین ملک میں کرکٹ کے کھیل کے لیے منفی قرار دیتے رہے ہیں۔

ذکا اشرف کو دو بار عدالت نے چیئرمین کے عہدے پر بحال کیا، لیکن حال ہی میں پاکستان کی اعلیٰ ترین عدلیہ نے ذکا اشرف کی بطور چیئرمین کرکٹ بورڈ بحالی کے عدالت عالیہ کے فیصلے پر عمل در آمد کو معطل کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG