رسائی کے لنکس

logo-print

سست رفتاری سے اوور کرانے پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ


سست رفتاری سے اوور کرانے پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

سری لنکا کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں پاکستانی باؤلروں کی اوورز کرنے کی سست رفتار شرح پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد گیارہ رنز سے جیت لیا تھا۔

تاہم میچ کے اختتام پر مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے کی پاداش میں میچ ریفری کرس براڈ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی پر میچ فیس کا 20 فیصد اور دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG