رسائی کے لنکس

فتح مدتوں یاد رہے گی


فتح مدتوں یاد رہے گی
فتح مدتوں یاد رہے گی

پاکستانی بؤلنگ نے ’کرامات‘ اور ’معجزہ‘ کر دکھایا: سرفراز نواز

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں کھیلے گئے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف فتح کی ’جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے‘، اور یہ کہ، جو کارکردگی پاکستانی ٹیم نے آج دکھائی ’ وہ مثالی ہے اور ہمیشہ یاد رہے گی‘۔

اُنھوں نےکہا کہ پاکستانی بؤلنگ نے’کرامات‘ اور ’معجزہ‘ کر دکھایا۔

’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو میں سرفراز نواز نے کہا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ روایتی طور پر، انگلینڈ ’اسپننگ پچز‘ پر دباؤ کا شکار رہتا ہے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان، نصر حسین نے کہا کہ دو سال سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو غیر معمولی حالات سے واسطہ رہا۔ لیکن، آج ابوظہبی میں وہ جس طرح متحد ہوکر کھیلی، ’ جیت اُسی کا حق تھا‘۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستانی بؤلروں نے انگلینڈ کی بیٹنگ کو تباہ کر کے رکھ دیا، جب کہ وکٹ پر کوئی الزام نہیں دیا جا سکتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین، لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم گذشتہ برس سے مستقل مزاجی کا پیکر بن کر اُبھری ہے، ’کوئی سیریز نہیں ہارے، اور سری لنکا جیسی ٹیم کو ہرا چکے ہیں‘۔

توقیر ضیا نے کہا کہ بہترین حکمتِ عملی، کپتان کی اچھی صلاحیت اور بؤلروں اور بیٹس مینوں کی سو فی صد کارکردگی پر پاکستان ٹیم کو مکمل کریڈٹ دینا چاہیئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے پاکستان ٹیم کی اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ جیسی ٹیم کو ہرایا جو آج کل’ اچھے فارم میں‘ کھیلتی ہے۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG