رسائی کے لنکس

زمبابوے کے خلاف پاکستان ہدف کے تعاقب میں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

میزبان ٹیم میچ کے چوتھے روز 199 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے راحت علی نے پانچ، سعید اجمل اور عبدالرحمن نے دو، دو جب کہ جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان دو کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مکمل فتح کے لیے ہدف کے تعاقب میں ہے اور میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنائے۔

جیت کے لیے اسے 209 رنز درکار ہیں جب کہ میچ کا ایک دن اور اس کی آٹھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے دن زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے راحت علی نے پانچ، سعید اجمل اور عبدالرحمن نے دو، دو جب کہ جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم کی طرف سے ماوایو 58 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 294 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے 230 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔
XS
SM
MD
LG