رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کے لیے قومی ٹیم کا اعلان


نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کے لیے قومی ٹیم کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے قومی ٹیم کے16 کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کردیا ہے۔

شاہد آفریدی کپتان اور مصباح الحق کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے اور وکٹ کیپر کامران اکمل کو واپس ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان بدھ کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد،عمر اکمل، یونس خان،اسد شفیق، شعیب اختر، وہاب ریاض، سعید اجمل، عمرگل، سہیل تنویر، تنویر احمد ، عبدالرزاق اور عبدالرحمن شامل ہیں۔

قومی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے۔ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچ ہارنے کے بعد اس نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک،صفر سے برتری حاصل کررکھی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ پندرہ جنوری کوولنگٹن میں کھیلا جائے گاجب کہ پہلا ایک روزہ میچ 22جنوری کو ہوگا۔

XS
SM
MD
LG