رسائی کے لنکس

ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 31، 5 ہزار افراد متاثر


ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 31، 5 ہزار افراد متاثر
ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 31، 5 ہزار افراد متاثر

پاکستان کے قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی بخار کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں اس بخار ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

بدھ کے روز جاری کیے گئے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5050 ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ڈینگی بخار سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہوا ہے جہاں اب تک اس کے 2350 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ پنجاب میں 1885 جبکہ خیبر پختونخوا میں اب تک 158 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی جاچکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں اب تک مجموعی طور پر ڈینگی کے 610 مریض سامنے آچکے ہیں۔

پاکستانی میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے زیرِ اثر انتظامیہ کو بخار کے علاج کیلیے درکار پلیٹی لیٹس اور میگا یونٹس کی بروقت فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG