رسائی کے لنکس

افغان جنگجوؤں کا پاکستانی چوکی پر حملہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے شمال مغربی ضلع دیر بالا میں ایک حفاطتی چوکی پر درجنوں مشتبہ افغان جنگجوؤں نے جمعہ کی صُبح اچانک دھاوا بول دیا اورمقامی حکام نے لڑائی میں کم ازکم گیارہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

فوجی ذرائع نے الزام لگایا ہے کہ شدت پسند افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقے میں داخل ہوئے اور حملے کو پسپا کردیا گیا۔

کاراکر نامی سرحدی علاقے میں ہونے والی اس جھڑپ میں مرنے والوں میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت پانچ دیگر افراد اور پانچ عسکریت شامل ہیں۔ اس واقعہ میں تین اہلکار زخمی ہوئے۔

گزشتہ سال بھی دیر بالا کی باراوال تحصیل میں مبینہ طور پر افغان سرحد کی جانب سے داخل ہونے والے افغان عسکریت پسندوں نے پاکستان کی سرحدی چوکیوں اور شہری تنصیبات پر حملے کیے تھے جس کے بعد حکام نے یہاں پر اضافی نفری تعینات کر کے نئی چوکیاں بھی قائم کرلی تھیں۔

XS
SM
MD
LG