رسائی کے لنکس

دیر بالا: سرحدی چوکی پر حملے میں 65 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ شمال مغربی ضلع دیر بالا میں ایک سرحدی چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں27 اہلکاروں سمیت لگ بھگ 65 افراد ہلاک ہوئے۔

ہولیس ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں 27اہل کار، تین شہری اور 35حملہ آور تھے۔

ضلعی رابطہ افسر غلام محمد خان کے مطابق ایک دن سے زائد جاری رہنے والی شدید لڑائی میں چوکی پر تعینات پولیس اور لیویز کے اہلکاروں نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن عسکریت پسندوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ بالآخر اُنھوں نے تمام اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

اُنھوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام تک سکیورٹی فورسز نے علاقے پر اپنا قبضہ بحال کرا لیا تھا اور کارروائی میں درجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔

تقریباً 200 شدت پسندوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب شل تالو کے سرحدی علاقے میں پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ چوکی پر حملہ کیا تھا۔

پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک نے بدھ کے روز ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حملہ آور افغان صوبہ کُنڑ سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے۔

دو مئی کو ایبٹ آباد میں ایک خفیہ امریکی آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد شدت پسند پاکستانی سکیورٹی فورسز پر متعدد ہلاکت خیز حملے کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG