رسائی کے لنکس

نماز عید کی امامت پر تنازع، فائرنگ میں 18 زخمی


اس تنازع پر کہ نماز عید کی امامت کون کرائے گا، جنوب مغربی پاکستان کی ایک مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ بلوچستان کے ایک دور افتادہ علاقے ضلع خصدار میں بدھ کی صبح پیش آیا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ علاقے کے رہائشی عیدالاضحی کی نماز کے لیے مسجد میں جمع ہوئے تھے ۔

عہدے داروں نے بتایا کہ فائرنگ دو حریف مذہبی لیڈروں کے درمیان امامت کے مسئلے پر بحث کے بعد ہوئی۔

XS
SM
MD
LG