رسائی کے لنکس

دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط، 128 رنز کی برتری


اسد شفقت انگلینڈ کے کھلاڑی ڈوم بس کا کیچ پکڑ رہے ہیں۔ 2 جون 2018
اسد شفقت انگلینڈ کے کھلاڑی ڈوم بس کا کیچ پکڑ رہے ہیں۔ 2 جون 2018

لیڈز میں کھیلنے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل پاکستانی بلے باز میزبان ٹیم کے باولروں کا سامنا نہ کر سکے اور پوری ٹیم 174 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان پر 128 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور ابھی اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

کھیل کے دوسرے روز بارش کے باعث پہلے سیشن کاکھیل نہیں ہوسکا۔

جب کھانے کے وقفے کے بعد کھیل شروع ہوا تو محمد عامر روٹ کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے 45 رنز بنائے۔

چائے کے وقفے کے بعد محمد عامر نے مالن کو 28 رنزپر آؤٹ کر دیا۔

پاکستان کو ایک اور کامیابی شاداب خان نے دلوائی اور انہوں نے بیس کی 49 کے سکور پر واپس بھیج دیا۔

پاکستانی باؤلروں میں سے محمد عامر اور فہیم اشرف نے دو ، دو ، جب کہ شاداب خان، حسن علی اور محمد عباس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعے کے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے کپتان سرفراز احمد کوشاید اپنے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہوگی کیوں کہ اس بار انگلینڈ کے بالرز نے بیشتر پاکستانی بلے بازوں کو کریز پر آ کر ٹھیک سے کھڑے ہونے کا بھی موقع نہیں دیا۔صرف شاداب خان خوش نصیب رہے جنہوں نے 10چوکوں کی مدد سے 56رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

پاکستان کی پہلی اینگر میں شاداب آؤٹ ہونے والے آخری اور امام الحق پہلے بیٹسمین تھے۔

امام الحق کو تو کھاتہ کھولنےتک کا موقع نہیں ملا کہ براڈ نے اپنی گیند پر روٹ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔امام الحق کے بعد تو گویا لائن لگتی چلی گئی۔

سترہ کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 2رنز بناکر براڈ کا دوسرا شکار بن گئے البتہ حارث سہیل اور اسد شفیق نے بغیر وکٹ گنوائے زیادہ سے زیادہ اسکور بنانے کی کوشش کی لیکن مجموعی اسکور ابھی 49 رنز ہی ہوا تھا کہ حارث سہیل 28رنز بناکر واکس اور ملن گٹھ جوڑ کا شکار بن گئے ۔

اسد شفیق 27رنز ہی بنا سکے جبکہ سر فراز احمد 14، اپنی زندگی کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عثمان صلاح الدین 4 اور فہیم أشرف بغیر کسی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

آٹھویں وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور محمد عامر نے کچھ مزاحمت کی اور اسکورکو 113رنز تک پہنچایا تاہم محمد عامر 13کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے جبکہ حسن علی 24رنز بنائے ۔

XS
SM
MD
LG