رسائی کے لنکس

پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف نئی تاریخ رقم کرنے کا خواہشمند


پاکستان کو سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرا ٹیسٹ جیت کر پاکستان پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کنگسٹن اوول، برج ٹاؤن میں جاری ہے۔ اگرچہ میچ کا آج پہلا ہی رو ز ہے، لیکن پاکستان ایک نئی تاریخ رقم کرنے کا خواہشمند ہے۔

پاکستان کو سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرا ٹیسٹ جیت کر پاکستان پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔

پہلے روز کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 72رنز بنائے تھے۔ کائرن پاول 29اور روسٹن چیس 23رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

آج کے میچ کے حوالے سے پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ شاداب خان کوشامل کیا گیا ہے۔ شاداب خان کے ٹیسٹ کیریئر کا یہ پہلا میچ ہے۔

پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: مصباح الحق(کپتان)، احمد شہزاد، اظہر علی، بابر اعظم، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عامر، محمد عباس، یاسر شاہ اور شاداب خان

ادھر ویسٹ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جیسن ہولڈر (کپتان)، کریگ بریتھ ویٹ، کیرن پاول، شیمرون ہٹمائر، شائی ہوپ، وشال سنگھ، روسٹن چیز، شین ڈاؤرچ، رویندرا بشو، الزاری جوزف اور شینن گیبریل شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی۔ تاہم، صرف 12رنز کے مجموعی اسکور پرمحمد عامر نے بریتھویٹ کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بریتھویٹ صرف9 رنز بنا سکے۔

ان کے بعد آنے والے شمرون ہیٹمائر بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف ایک رن بناکر محمد عباس کی گیند پر اظہر علی کوکیچ دے بیٹھے۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور صرف 13 رنز تھا۔

پہلے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں لینے والے یاسر شاہ نے آج بھی لیگ اسپن بولنگ کا جادو جگایا اور شائی ہوپ کو صرف 5رنز پر چلتا کیا۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر، محمد عباس اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG