رسائی کے لنکس

دبئی میں سجا 'پاکستان فیشن ویک'


ویب سائٹ اسکرین شاٹ
ویب سائٹ اسکرین شاٹ

حال ہی میں دبئی میں ہونے والے اس پاکستانی فیشن شو میں نمائش کیلئے پیش کئے گئے پاکستانی فیشن ملبوسات کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔

دنیا کے اہم سیاحتی مراکز میں سرِ فہرست متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستان فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

حال ہی میں دبئی میں ہونے والے اس پاکستانی فیشن شو میں نمائش کیلئے پیش کئے گئے پاکستانی فیشن ملبوسات کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔

دبئی میں ہونے والے پاکستان فیشن ویک میں سفیر برائے بیرونی سرمایہ کاری جاوید ملک مہمان خصوصی تھے جنھوں نے اس فیشن ویک کے انعقاد کو سراہا۔

فیشن شو میں پاکستانی اداکاراؤں مائرہ خان اور میرا کے علاوہ اداکارہ وینا ملک نے بھی اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ شرکت کی۔ وینا ملک نے شوہر شمیت پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک بھی کی۔

دبئی میں جاری رہنے والے اس تین روزہ فیشن شو میں پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنرز سمیت پاکستانی ماڈلز نے شرکت کی اور پاکستانی ملبوسات زیب تن کرکے اسٹیج پر کیٹ واک کی۔

پاکستانی ملبوسات پر مشتمل اس فیشن شو کا مقصد بین الاقوامی مارکیٹوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو فروغ دینا تھا۔
XS
SM
MD
LG