رسائی کے لنکس

امریکہ سے تعلیم یافتہ پاکستانی نوجوان جوڑے کی فلم 'گم' کی کامیابی


فلم کا پوسٹر
فلم کا پوسٹر

فلم ساز عمار لاثانی اور کنزہ ضیا کا کہنا ہے کہ ان کی یہ فلم اب تک چھ بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں نامزد ہو چکی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں سے فلم سازی کی صنعت کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں اور اس میں کسی حد تک کامیابی بھی ہوئی ہے۔

انھی کوششوں کے سلسلے میں نیویارک فلم اکیڈمی سے تعلیم یافتہ ایک نوجوان پاکستانی جوڑے نے "گم" کے عنوان سے فیچر فلم بنائی ہے جو سنیماؤں پر ریلیز سے قبل ہی دو ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔

فلم ساز عمار لاثانی اور کنزہ ضیا کا کہنا ہے کہ ان کی یہ فلم اب تک چھ بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں نامزد ہو چکی ہے۔

کنزہ ضیا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اُن کی فلم کو 'لندن انٹرنیشنل سٹی فلم فیسٹیول' میں بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اسکرین پلے کے ایوارڈز سے نوازا گیا جب کہ 'لیک ویو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول' انڈیا میں بھی یہ فلم ایوارڈ جیتی۔

عمار لاثانی اور کنزہ ضیا
عمار لاثانی اور کنزہ ضیا

عمار لاثانی کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کے 'فسٹیجیس فلم ایوارڈز' کی 10 منتخب فلموں کی حتمی فہرست میں بھی اُن کی فلم شامل ہے۔

عمار لاثانی کے بقول جس طرح اُن کی پہلی فلم کو پذیرائی مل رہی ہے یہ اُن کے لیے اور پاکستان کی فلمی صنعت کے لیے بہت حوصلہ افزا ہے۔

یہ فلم اگرچہ اب تک پاکستانی سینماؤں کی زینت نہیں بنی لیکن اس فلم کے ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ فلم اگست میں پاکستانی سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

یہ فلم دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

اس فلم کے اداکاروں میں سمیع خان، شمین خان اور شمعون عباسی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG