رسائی کے لنکس

خطے کی صورت حال اور پاکستان کی خارجہ پالیسی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ کے دورے میں عہدیداروں کو ہدایت کی کہ افغانستان اور خطے میں امن اور استحکام کے لئے لائحہ عمل وضع کیا جاے۔

قمر عباس جعفری

پاکستان خطے کی صورت حال اور تبدیل ہوتے ہوئے حالات کے پیش نظر اپنی خارجہ پالیسی کا جائزہ لے رہا ہے جس میں اولیت ہمسایہ ملکوں سے تعلقات اور رابطے بہتر بنانا ہے۔

پاکستان کے لیے افغانستان میں امن کا قیام اور استحکام بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان کا امن افغان امن سے مشروط ہے۔

افغانستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نےدونوں ملکوں کے درمیان تلخی میں اضافہ کیا ہے ۔ ہمسایہ ملک چین بھی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہا ہے۔

وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایسے میں گفتگو کی گئی۔ ایک روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ کے دورے میں عہدیداروں کو ہدایت کی کہ افغانستان اور خطے میں امن اور استحکام کے لئے لائحہ عمل وضع کیا جاے۔

دوسری جانب خارجہ امور کے ماہرین کے مطابق اس وقت مشرق وسطی میں سعودی اتحاد اور قطر کے درمیان تنازعے ۔ ایران کے ساتھ مخاصمت اور شام کی خانہ جنگی کے پیشٕ نظر بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی پر نظرٕ ثانی کی ضرورت ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے کہا کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی میں بدلتے ہوئے عالمی حالات کے مطابق تبدیلیوں کا عمل جاری رہتا ہے۔ میزبان قمر عباس جعفری کو انہوں نے بتایا۔۔۔

پاکستان کی خارجہ پالیسی
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:05 0:00

XS
SM
MD
LG