رسائی کے لنکس

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ اقوامِ متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر


اسلام آباد میں یواین ڈی پی کی تقریب میں بات کرتے ہوئے ثمینہ بیگ کا کہنا تھا کہ یواین ڈی پی کا قومی خیرسگالی سفیر بننا میرے لئے اعزاز ہے۔ میں نے اپنے بھائی کے ساتھ پہاڑوں کو سر کرنے کی مہم کے دوران گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو بہت محسوس کیا۔

دنیا کی سب سے بلند چوٹی سر کرنے والی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) نے اپنا خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا۔

ثمینہ بیگ ماحولیاتی تبدیلیوں، ماحول کا تحفظ اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں او ران أمور سے متعلق سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتی ہیں۔

اسلام آباد میں یواین ڈی پی کی تقریب میں بات کرتے ہوئے ثمینہ بیگ کا کہنا تھا کہ یواین ڈی پی کا قومی خیرسگالی سفیر بننا میرے لئے اعزاز ہے۔ میں نے اپنے بھائی کے ساتھ پہاڑوں کو سر کرنے کی مہم کے دوران گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو بہت محسوس کیا۔

ان کا کہناتھا کہ یواین ڈی پی کی قومی خیرسگالی کی سفیر کے طورپر گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کے اقدامات کرنے اور نوجوانوں میں شعور پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کروں گی۔

ثمینہ بیگ نے کہا کہ پاکستان کے دور افتادہ گاؤں سے دنیا کی بلند ترین ماؤنٹ ایورسٹ تک۔۔ انٹارٹیکا سے سات براعظموں کی سات اونچی چوٹیاں نہایت سخت اور مشکل حالات میں سر کرنے تک میرا مقصد صرف یہ تھا کہ ان مہمات کے ذریعے خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے کا پیغام عام کرسکوں اور جنس کی بنیاد پر برابری کی حوصلہ افزائی کرسکوں۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ایک کوآرڈینیٹرنیل بھونے نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی تیاری کرنے اور اداروں کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات سے ہی آنے والی نسلوں کے لئے اقتصادی ترقی کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ پاکستان کی آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے جن کی تعلیمی میدان، مختلف شعبوں اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کم ہے ۔مستقبل میں ترقی کی رفتار قائم رکھنے کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا تاکہ وہ معاشرے میں اپنا پورا کردار دا کر سکیں، بہت ضروری ہے۔

یواین ڈی پی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹراگناکیو ارتضا کا کہنا تھا یواین ڈی پی کی پاکستان کے لئے خیرسگالی کی سفیر کے طور پر ثمینہ بیگ ان تمام مسائل اور معاملات کو اجاگر کریں گی جو پاکستان کے مستقبل کے لئے اہم ہیں اور ان مسائل کے حل کے لئے درکار پارٹنرشپ بنانے میں کردار ادا کریں گی۔

آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر برجیٹا بل ہا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

XS
SM
MD
LG