رسائی کے لنکس

اختر رسول پاکستان ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ


پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ مشل وین ڈین کو ہٹا کر اختر رسول کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

سابق اولمپیئن اختر رسول ہاکی ٹیم کے مینیجر بھی ہوں گے جب کہ خواجہ جنید کو کوچ بنایا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اولمپکس کے لیے قومی ٹیم کی بہتر تیاری کی مشاورت کے لیے بلائے گئے فیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا نے بتایا کہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ مشل وین ڈین کو معاہدے کی خلاف ورزی پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ سابق گول کیپر شاہد علی خان معاون کوچ ہوں گے۔

اختر رسول 1978ء اور 1982ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG