رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستان ہاکی ٹیم قطر روانہ


پاکستان ہاکی ٹیم قطر روانہ

پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اتوار کو قطر کے شہر دوحہ روانہ ہوگئی۔

پاکستان، عالمی کپ کی تیاری کے سلسلے میں یہ میچ کھیل رہا ہے، جو اِسی سال فروری اور مارچ میں بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔

ہالینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بارے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ نے بتایا کہ کافی عرصے کے بعد پاکستان نے کوشش کی ہے کہ کسی یورپی ٹیم کے ساتھ کھیلے، تاکہ اپنی طاقت اور کمزوریوں کو سمجھ سکے۔

پاکستان اور ہالینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان 20اور 21جنوری کو دوحہ میں یہ میچ کھیلے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG