رسائی کے لنکس

علاقائی استحکام اور امن کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کرنے پر زور


پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر حکومت امریکہ نے پاکستانی عوام کو گرم جوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ، مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران شراکت دار کے طور پر ہم نے جب بھی ایک ساتھ مل کر کام کیا، امریکہ اور پاکستان نے بہت کچھ حاصل کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آئندہ برس ہم اس عزم پر عمل پیرا ہوں گے جو وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کے دیگر اعلیٰ رہنماؤں کے حالیہ دورے کے دوران کیا گیا، اور ہم علاقائی استحکام اور امن کو فروغ دینے کے لیے ضروری کوششوں کو بڑھائیں گے۔

امریکہ پاکستان تجارتی تعلقات کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں اس بات کی بھی توقع ہے کہ اس شعبےمیں ’’فروغ کے بے انتہا امکانات موجود ہیں‘‘، جس سے ہمارے دونوں ملکوں کی خوش حالی میں اضافہ آئے گا اور ہمارے عوام کے درمیان رشتوں کے بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔

XS
SM
MD
LG