رسائی کے لنکس

برف پر ہوگا اب کرکٹ کا مقابلہ، پاکستانی و بھارتی کھلاڑی بھی شامل


شاہد آفریدی۔ فائل فوٹو

گھاس کے میدانوں میں تو آپ نے اکثر کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھا ہو گا لیکن اب برف پر بھی کرکٹ کا میدان سجے گا جس میں پہلی بار پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز بھی حصہ لیں گے۔

سوئس الپ میں 8 اور 9 فروری کو ہونے والے سالانہ سینٹ مورٹرز آئس کرکٹ ٹورنمنٹ میں پاکستان کے نامور کرکٹرز وسیم اکرم، شاہد آفریدی، عبدالرزاق اور شعیب اختر وکٹیں اڑائیں گے اور چھکے،چوکے لگائیں گے۔

بھارتی کرکٹ اسٹارز ویریندر سہواگ، اجیت اگرکر، محمد کیف اور ظہیرخان بھی بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لئے برف کے میدان میں مصنوعی پچ بچھائی جائے گی۔

برفیلے میدان میں رائلز یعنی آفریدی الیون اور سہواگ الیون ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

ٓٓ آفریدی الیون میں پاکستان، انگلینڈ،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

سہواگ الیون کی ٹیم بھارت، سری لنکا اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

آل راؤنڈر عبدالرزاق، آفریدی اور شعیب اختر رائل ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ وسیم اکرم بطور سرپرست ٹورنمنٹ میں شریک ہوں گے۔

یوں تو سینٹ موریٹز میں گزشتہ 25 سال سے کرکٹ کھیلی جا رہی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب دنیا بھر کے کرکٹ کے بڑے نام اس ٹورنمنٹ کھیلیں گے۔

دی سینٹ مورٹرز جھیل سردیوں کے موسم میں جم جاتی ہے اور برف کی انتہائی موٹی تہہ جم جاتی ہے اور یہ تہہ 200 ٹن کا وزن سہارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر کھیلوں کی سرگرمیاں بآسانی کی جا سکتی ہیں۔

شعیب اختر نے پہلی بار برف پر کرکٹ کھیلنے کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ کیا آپ کچھ اسپیشل اور نایاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں 8 اور 9 فروری کو دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلوں گا۔۔۔ لیکن یار ٹھنڈ بہت ہے۔۔

آفریدی الیون کے اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کے یاک کیلیس، گریم اسمتھ، نیوزی لینڈ کے ڈینئیل وٹوری،گرانٹ ایلیٹ، نیتھن میکولم، انگلینڈ کے اویس شاہ ،مونٹی پینسر، میٹ پرائر، سوئٹرز لینڈ کے ایڈین اینڈ ریوز، شاہد آفرید ی، شعیب اختر اور عبدالرزاق شامل ہیں۔

سہواگ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بھارت کے وریندر سہواگ،اجیت اگرکر،محمد کیف، ظہیرخان، رمیش پوار،متھن من ہاس، آسٹریلیا کے مائیکل حسی، اینڈریو سائمنڈز، سری لنکا کے تلکا رتنے، دلشان، مہیلا جے وردھنے، لستھ ملنگا اور سوئٹرز لینڈ کے روہن جین ۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG