رسائی کے لنکس

پشاور: مغوی ڈاکٹر خیبر ایجنسی سے بازیاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈاکٹر امجد پشاور کے ایک بڑے سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ میں ایک وارڈ کے سربراہ ہیں اور اُنھیں دسمبر کے اوائل میں حیات آباد کے علاقے سے اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے رواں ماہ اغوا کیے گئے ڈاکٹر امجد تقویم کو قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

قبائلی انتظامیہ کے عہدیداروں کے مطابق حکام کو یہ اطلاع ملی کہ ڈاکٹر امجد کو بعض عناصر نے تودہ میلہ کے علاقے میں مغوی بنا رکھا ہے جس پر وہاں کارروائی کی گئی اور اُنھیں بازیاب کروایا گیا۔

ڈاکٹر امجد پشاور کے ایک بڑے سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ میں ایک وارڈ کے سربراہ ہیں اور اُنھیں دسمبر کے اوائل میں حیات آباد کے علاقے سے اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

پشاور سے اس سے قبل بھی سینیئر ڈاکٹر مجاہد حسین بنگش اور ڈاکٹر کامران کو بھی اغوا کیا گیا تھا جن میں سے ڈاکٹر کامران تو بازیاب ہو چکے ہیں لیکن ڈاکٹر مجاہد بنگش کے بارے میں تاحال یہ معلوم نہیں کہ اُنھیں کہاں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے اپنے ساتھیوں کے اغواء پر پشاور میں کئی بار احتجاج اور ہڑتال بھی کی جب کہ اطلاعات کے مطابق خوف و ہراس کے باعث کئی ڈاکٹر شہر چھوڑ کر بھی جا چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG